برازیل: جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل برازیل میں دھماکوں سے خوف کی فضا قائم
برازیل میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس سے چند روز قبل برازیلین سپریم کورٹ کے باہر ایک حملہ آور شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے بعد واقعے نے سنگین خدشات پیدا کر دیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے سپریم کورٹ کی قریبی پارکنگ میں جبکہ دوسرا عدالت کے دروازے پر ہوا جہاں بمبار کی لاش ملی۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق دھماکے ساؤپالو میں سپریم کورٹ کے نزدیک ہوئے جس کے بعد سپریم کورٹ کو خالی کرا لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نائب گورنر سیلینا لیو نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص نے برازیل کی سپریم کورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پھر دھماکہ خیز مواد سے خود کو ہلاک کر لیا۔ حکام کے مطابق حملہ آور شخص نے جہاں خود کو دھماے سے اڑایا وہاں قریب میں ایک گاڑی بھی موجود تھی جو تباہ ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس چوک سے ملنے والے متوفی شخص کے پاس دھماکہ خیز مواد تھا۔
پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت جاری نہیں کی گئی، برازیلین پولیس دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکا پلازہ آف تھری پاورز کے قریب پیش آیا جو سرکاری عمارتوں سے جڑا ایک اہم علاقہ ہے۔