کسان کارڈ پر مافیا کی جانب سے 400 سے 600 روپے وصول کئے جانے کا انکشاف
حکومتی رکن پنجاب اسمبلی امجد علی جاوید نے کسان کارڈ مافیا کی جانب سے چار سو روپے سے چھ سو روپے وصول کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
امجد علی جاوید نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہم لوگ ہر نظام میں پیسے بنانے کا ذریعہ نکال لیتے ہیں، حکومت کی کسان کارڈ سکیم کا بیڑا غرق کیا جا رہا ہے۔
امجد علی جاوید نے کہا کہ کھاد کی بوری پر چار سو روپے سے چھ سو روپے سے زائد وصول کئے جا رہےہیں، ڈیڑھ لاکھ روپے کے کارڈ پر 5 ہزار روپے پنجاب بینک اور مافیا ڈیلرز وصول کر رہے ہیں۔
امجد علی جاوید نے مطالبہ کیا کہ حکومت کسان کارڈ پر پیسوں کی خرد برد پر ایکشن لے۔
جس پر وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع نے پانچ ہزار روپے کی کٹوتی پر نوٹس لینے کا اعلان کردیا، اپوزیشن رکن رانا شہباز نے بھی کسان کارڈ پر زائد پیسے وصول کرنے پر توجہ مبذول کروائی۔
Comments are closed on this story.