Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر ن لیگ کا سخت ردعمل

امپائر کی انگلی، سازشی کردار اور سہولتکاری بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا قبلہ رہے، عظمی بخاری
شائع 13 نومبر 2024 03:13pm

پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی ہے اور واضح کیا کہ اس مرتبہ مطالبات تسلیم ہونے تک واپس نہیں جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے بیان کے بعد ن لیگ نے بھی خاموشی توڑ دی۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی پیدائش احتجاج، دھرنے اور جلسوں کی شرط پر ہوئی تھی، امپائر کی انگلی، سازشی کردار اور سہولتکاری بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا قبلہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو پنجاب کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔ چور چور کی گردان کرنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اقتدار کی ہوس میں قوم کے بچوں کو جھونکنے والے کے اپنے بچے لندن میں لگژری لائف اسٹائل انجوائے کررہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کی ترقی فتنہ پارٹی سے ہضم نہیں ہورہی، بانی پی ٹی آئی کی سیاسی زندگی ڈھیل اور ڈیل کے گرد گھومتے گزری ہے۔

عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی, اس بار واپسی نہیں ہوگی، گنڈا پور

PMLN

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)