حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، جس کے مطابق پی آئی اے 35 ہزارسرکاری عازمین حج کو سفری سہولیات مہیار کرے گی۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق معاہدے پر دستخط گزشتہ روز وزارت مذہبی امور میں کیے گئے، سی ای او پی آئی اے اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور نےمعاہدے پر دستخط کیے،سعودی ایئرلائن اور دیگر مقامی ایئر لائنز سے بھی جلد معاہدے مکمل کیےجائیں گے۔
جج پالیسی کا اعلان، سرکاری اسپانسر شپ اسکیم “ پہلے آئے پہلے پائیے“ کے اصول پر ہو گی
عازمین حج کیلئے خوشخبری، رقم قسط میں لینے کا فیصلہ
پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمان نے معاہدے پر دستخط کیے۔
ایئر وائس مارشل عامر حیات نے عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا، سعودی ایئرلائن اور دیگر مقامی ایئرلائنز کے ساتھ معاہدات بھی جلد مکمل کیے جائیں گے۔