Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا حکومت کا انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ

محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام کالجوں سے یتیم بچوں کا ڈیٹا مانگ لیا
شائع 13 نومبر 2024 11:33am

خیبر پختونخوا حکومت نے انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام کالجوں سے ڈیٹا مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام کالجوں سے یتیم بچوں کا ڈیٹا مانگ لیا۔

محکمہ اعلی تعلیم کے مطابق انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ کالجوں میں داخل یتیم طلبا کو دیا جائے گا، اس کارڈ کے ذریعے تمام یتیم طلبا کو فیس میں رعایت دی جائے گی جبکہ صوبائی حکومت کے ا س اقدام سے یتیم طالبات کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔

تمام کالج سربراہان کو متعلقہ ڈیٹا ایک ہفتے میں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مراسلہ جاری کردیا گیا۔

خیبر پختونخوا

peshawar

KPK Government

Insaf Female Education Card

Department of Higher Education Khyber Pakhtunkhwa