Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، امریکا

امریکا غزہ جنگ بندی کے لیے تاحال پُرامید ہے، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل
شائع 13 نومبر 2024 08:22am

امریکا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، غزہ میں موجود تمام قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکا غزہ جنگ بندی کے لیے تاحال پُرامید ہے، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ویدانت پیٹل نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی سے متعلق اسرائیل خلاف ورزی نہیں کر رہا۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ادھر وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرین جین پیئر کا کہنا ہے کہ غزہ میں موجود تمام قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کرتے رہیں گے، قطر اور مصر بھی بطور ثالث معاہدے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ تیس دنوں میں غزہ میں امداد کی ترسیل کے اقدامات کیے، ہیٹی میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافے پر تشویش ہے، 50 سے زائد ممالک یوکرین کی حمایت کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 8 عالمی امدادی تنظیموں نے غزہ کی صورتحال سے متعلق مشترکہ بیان میں کہاتھا کہ اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام رہا ہے۔

عالمی امدادی تنظیموں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات سے شمالی غزہ میں صورتحال ڈرامائی طور پر خراب ہوئی ہے، گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے کا کہا تھا۔

یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو غزہ میں صورتحال کی بہتری کے لیے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

Israel

Gaza

Washington

vedant patel

Israel Gaza War

israel gaza

Israeli attacks in Gaza

humanitarian situation in Gaza

US State Department Deputy Spokesperson