Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی قائدین کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ کے پی کا ردعمل سامنے آگیا

یہ بات معلوم نہیں کہ پارٹی رہنماوں کو کس چیز پر حراست میں لیا گیا, وزیراعلیٰ کے پی
شائع 12 نومبر 2024 04:02pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ان کے اس طرح کے ہتھکنڈے کوئی نہیں بات نہیں ہے، یہ اسی طرح کرتے ہیں، نومبر میں بانی پی ٹی آئی خود کال دیں گے۔

گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ بات معلوم نہیں کہ پارٹی رہنماوں کو کس چیز پر حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانے والے پارٹی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حراست میں لیے جانے والوں میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب، سینیٹ اپوزیشن لیڈر شبلی فرار، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر شامل ہیں۔

Arrested

Ali Amin Gandapur

pti leaders