Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
14 Rajab 1446  

کوئٹہ اور شکارپور میں ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق

حادثے میں 18 سے زائد افراد زخمی، پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ اور شکار میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 18 سے زائد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 18 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک ٹریفک حادثہ کوئٹہ کے کوئٹہ میں سونا خان ناکے کے قریب پیش آیا جہاں مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ 18 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا کردیا گیا۔

سندھ میں تیز رفتار کار اور ٹرالر میں خوفناک تصادم

سندھ کے شہر شکارپور میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شکارپور میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث مہران کار اور ٹرالر میں تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

لاشوں کی شناخت حاکم علی، اختیار علی اور احمد علی کے نام سے ہوئی جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کار سکھر سے شکارپور آرہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

traffic accident

sindh

Road Accident

Shikarpur

car and trailer collison