کراچی ایئر پورٹ آنے والے شہریوں پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ
کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا، مسافروں کو لینے یا رخصت کے لیے آنے والے کو بھی ٹکٹس کی کاپی رکھنا ہوگی، ایئرپورٹ آنے والے شہریوں کو ٹکٹس دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت آنے والے شہری مذکورہ شرط پوری کیے بغیر داخل نہیں ہو سکیں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپوٹ پر مسافروں کو لینے یا رخصت کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کو بھی اب ٹکٹس کی کاپی لازمی ساتھ رکھنا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ آنے والے شہریوں کو سیکورٹی اہلکاروں کے چیک کرنے پر ٹکٹس دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر چوہوں نے انٹرنیٹ کیبل کاٹ دیے، امیگریشن سسٹم بند
کراچی: ائرپورٹ پرسگریٹ نوشی اور پان، چھالیہ، گٹکے کے استعمال پرجُرمانہ ہوگا
ایک مسافر کے ساتھ 4 شہری ایئرپورٹ جاسکیں گے، جن شہریوں کے پاس ٹکٹ کی کاپی نہیں ہوگی انہیں ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے سیکورٹی کے لیے اقدامات کرلیے، اس کے علاوہ کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو لینے کے لیے آنے والے شہریوں کو ٹکٹ کے ساتھ شناختی کارڈ بھی لازمی رکھنا ہوگا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب حالیہ دہشت گرد حملے کے پیش نظر مسافروں کے حوالے سے نئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اقدام سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجلنس نے پلان ترتیب دے دیا، نئے فیصلے پر عمل درآمد جلد شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 3 اکتوبر کی شب کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکے میں 2 چینی انجینئرز سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے میں ملوث ایک خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
Comments are closed on this story.