Aaj News

جمعرات, نومبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Awwal 1446  

غلامی کے خلاف جنگ لڑنی تھی،امریکی جھنڈا اٹھالیا، عظمیٰ بخاری

فلاپ شو کے بعد گنڈاپور ودیگر آپس میں الجھ پڑے ہیں، عظمیٰ بخاری
شائع 11 نومبر 2024 12:03pm

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنہوں نے امریکی غلامی کے خلاف جنگ لڑنی تھی وہ امریکی جھنڈا اٹھا کرآزادی حاصل کر رہے ہیں۔ صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا اپنے امریکی آقاؤں سے وفاداری کا عہد کرنا تھا۔ فتنہ اور فتنے کے چیلے یوٹرن لینے کو بہادری سمجھتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوابی جلسے کے فلاپ شو کے بعد گنڈا پوراور پارٹی رہنما آپس میں الجھ پڑے ہیں۔ گنڈا پور کو پارٹی کا کوئی شخص وزیراعلی ماننے کو تیار نہیں نہ ہی کوئی اس کے احکامات کو سنجیدہ لیتا ہے۔ نند بھاوج میں الگ سے پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔ تحریک انصاف اپنے انجام کی طرف گامزن ہے۔

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رانا ثنا کا بڑا بیان

انہوں نے کہا کہ سہولت کاری اور کوچ کی عدم موجودگی پر کوئی پارٹی ڈائریکشن نہیں۔ فتنہ پارٹی میں سب نے اپنی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہے۔جو ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ ہر روزاین آر او مانگ رہا ہے۔

پاکستان