Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں موسم کی پیشگوئی: گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

شہریوں کو موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے
شائع 11 نومبر 2024 09:10am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ موسم کی شدت کو بڑھانے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

شہریوں کو موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان

karachi

weather

Extreme Heat