سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر ٹرانزیکشنز شروع ہوگئیں، مصدق ملک
وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ دو اعشاریہ دو ارب ڈالر کے معاہدے کیے ہیں۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جس تیزی سے سب ہو رہا ہے ہر دو تین ماہ بعد ایسے معاہدوں پر دستخط ہوسکتے ہیں۔
مصدق ملک نے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا ایک وژن 2030 ہے، ہمارا بھی 2030 کیلئے وژن ہے، اس میں بے شمار تبدیلیاں متوقع ہیں، خارجہ پالیسی اور معاشی پالیسی میں تبدیلیاں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی ایک جہاز بھر کر پاکستان لائے، ہم نے بھی ایک جہاز بھر کر لوگوں کو سعودی عرب بھیجا اور دونوں کو ملا دیا، اس کے نتیجے میں ایم او یوز ہوئے 2.2 بلین ڈالر کے، پاکستان کا سالانہ آئی ایم ایف پروگرام ایک ارب ڈالر کا ہے، پاکستان کے صرف دو مرتبہ آںے جانے سے 2.2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔
مصدق ملک کے مطابنق سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری نے کہا ہے کہ ان معاہدوں میں سے کئی کی ٹرانزیکشنز بھی ہوچکی ہیں، اس سے ہمیں آگے بڑھنے کا کانفیڈنس آنا چاہئیے۔
Comments are closed on this story.