Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

دھند اور اسموگ کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق

مختلف مقامات پر پیش آنے والے حادثات میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے
شائع 10 نومبر 2024 01:00pm

دھند اور اسموگ کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔

ٹھٹھہ

سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں اسموگ کے باعث 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

اسموگ کے باعث گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں اسموگ کے باعث 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

2 مرغی کی گاڑیوں، ایک کار اور ٹرک میں حادثہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 12 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی شناخت شعیب الرحمان اور ندیم الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

ایمبولینس دیر سے پہنچنے کے سبب زخمی تڑپتے رہے جبکہ زخمیوں کو گھارو ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا جہاں سے 4 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراجی سول اسپتال روانہ کیا گیا۔

رات سے شروع ہونے والی دھند صبح تک جاری رہی جس کے باعث حادثہ پیش آیا جبکہ جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کردیا گیا۔

بھکر

بھکر میں ملتان سے راولپنڈی جانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ایبٹ آباد

تیسرا حادثہ ایبٹ آباد کی شاہراہ ریشم پر پیش آیا جہاں 3 موٹرسائیکل سوار ٹرک کے نیچے آگئے، حادثے میں ایک جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

کروڑ لعل عیسن میں بھی حد نگاہ کم ہونے سے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی، حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔

traffic accident

Thatta

sindh

Road Accident

smog

smog accident