Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپینز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں جائیں گے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بتادیا

بھارت کے میچ متحدہ عرب امارات یا سری لنکا میں کرانے پر غور ہو رہا ہے، کرکٹ انفو کی رپورٹ
شائع 09 نومبر 2024 05:47pm

بھارت کے کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر بتادیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کے میچ کھیلنے کے لیے پاکستان جائے گی۔ یہ بات کرکٹ کی معتبر ویب سائٹ کرکٹ انفو نے بتائی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو حکومت کی طرف سے اجازت نہ ملنے کا سبب بتایا ہے۔ بھارتی ٹیم ہائبرڈ ماڈل پر ایونٹ میں شرکت کی خواہش مند ہے۔ اس کے لیے سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے وینیوز پر غور کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا پر کم و بیش دو ماہ سے کہا جارہا تھا کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم اس ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، وکرانت گپتا کے انکشاف نے آگ بھڑکا دی

گزشتہ روز بھارتی میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا تھا کہ بھارتی میڈیا تو یہ بات کم و بیش دو ماہ سے کہہ رہے ہین۔ جب کبھی تحریری طور پر کوئی بات آئی تو لائحہ عمل کیلئے حکومت سے رابطہ کریں گے۔

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا، بھارتی میڈیا کا دعوٰی

UAE

PCB

Sri Lanka

Indian Media

Champions Trophy

Indian Cricket Board

cricinfo

BYBRID VENUES