Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی زخمی

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2024 02:31pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چار ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ ان کی ایک خاتون ساتھی زخمی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں چاروں ملزمان ہلاک ہو گئے، جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او گرین ٹاؤن خرم شہزاد اور کانسٹیبل آصف زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بینک ڈکیتیوں میں ملوث تھے۔ ملزمان نے چند روز قبل انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت مختلف علاقوں میں بھی وارداتیں کی تھیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے 3 ڈاکوؤں کی شناخت رضوان، زین اور علی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے۔ جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

پولیس نے گرین ٹاؤن مقابلے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واقعے کی درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چاروں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی ایک ساتھی خاتون اقراء بھی زخمی ہوئی۔

lahore

Police Encounter