Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں سموگ کے باعث تعطیلات، سیاحوں نے ملکہ کوہسارمری کارخ کرلیا

مصنوعی بارش برسانے کی بھی تیاری ہونے لگی
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2024 09:07pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پنجاب میں سموگ کی صورتحال آج بھی انتہائی خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر ہے اور صبح سویرے شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 714 تک پہنچ گیا ہے۔

پنجاب میں شدید سموگ کے باعث کئی شہروں میں حد نگاہ نہایت کم ہوگئی۔ دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

اسموگ: ماحولیاتی قوانین کیخلاف ورزی پر 212 ملزمان گرفتار

موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سرور تک دھند اور سموگ کے باعث بند ہے۔ لاہور سیالکوٹ اور موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت کیلئے بند کیا جاتا ہے۔ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں اور گاڑیوں میں دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔

لاہورمیں منافع خوروں نے ماسک کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کر دیا

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے بھی سموگ کیس میں ورک فرام ہوم پالیسی پر عملدرآمد کرنے اور مارکیٹیں آٹھ بجے بند کرنے کا حکم دے دیا ہے، ساتھ ہی دھواں پھیلانے والی تمام گاڑیاں قبضے میں لینے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب حکومت نے بھی ورک فرام ہوم پالیسی پر کام شروع کردیا ہے، ملازمین نجی ہوں یاسرکاری کام گھر بیٹھ کر کریں گے۔

لاہور میں اسموگ کا راج، مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

لاہور میں گیارہ اور بارہ نومبر کو مصنوعی بارش برسانے کی بھی تیاری ہونے لگی ہے۔ اٹھارہ اضلاع میں پارکس اور تفریح گاہیں دس روز بند رہیں گی۔ عدالت نے دو ہفتوں کے لیے اتوار کے دن کمرشل سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا حکم بھی دیا۔

پنجاب حکومت کی آئوٹ ڈورکھیلوں کی سرگرمیوں پرپابندی

پنجاب حکومت کی آئوٹ ڈورکھیلوں کی سرگرمیوں پرپابندی** کی وجہ سےچائنہ ہاکی لیگ کی تیاری کےلئے پی ایچ ایف ڈیویلپمنٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ ختم کردیا گیا۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں چائنہ ہاکی لیگ کی تیاری کےلئےپی ایچ ایف ڈیویلپمنٹ اسکواڈ کیمپ دو روز پہلے ختم کردیا گیا۔ کیمپ میں شریک کھلاڑی اسموگ کی وجہ سےگلہ ناک اورآنکھوں کے مرض میں مبتلا ہورہےتھے۔

منتظمین کےمطابق کیمپ کھلاڑیوں کومہلک امراض سےبچانےکےلئےبند کیا گیا۔ کیمپ کےشرکاء کھلاڑی گھروں کو لوٹ گئے ہیں اورویزوں کےاجراء پر سوموار یا منگل کو چین کےلئے اڑان بھریں گے۔

مری میں سیاحوں کاغیرمعمولی رش

ملکہ کوہسارمری میں ویک اینڈ پر سیاحوں کاغیرمعمولی رش لگ گیا۔

پنجاب میں سموگ کے باعث تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاحوں نے ملکہ کوہسارمری کارخ کرلیا۔ دن بھر دیگرتفریحی مقامات پرگزارنے کے بعد شام ڈھلتے ھی مال روڈ پر امڈ آئے اور سرد موسم کا لطف اٹھایا۔

سیاح مال روڈ کی سیراورچہل قدمی کے دوران موسم سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔۔ویک اینڈ اوررش کے باعث انتظامیہ نے بھی بہترین انتظامات کررکھے ہیں۔

Lahore High Court

Lahore smog