قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھنے لگا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے میزبان قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھنے لگا۔
قذافی اسٹیڈیم میں 100 سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے بیسمنٹ مکمل ہوگئی جبکہ انکلوژرز میں نئی نشستوں کےلیے اسٹرکچر کا کام شروع ہوگیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے مین بلڈنگ اور انکلوژرز میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے آفس بلڈنگ کے فلورز میں جاری کاموں کا مشاہدہ کیا، کمروں میں ٹائلز کی تنصیب شروع ہوگئی، پروجیکٹ ڈائریکٹر نے چیئرمین پی سی بی کو پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے جاری تعمیراتی کاموں میں تیزی
چیئرمین پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام کا جائزہ لیا
انہوں نے خندق کے گرد گرل کو دیدہ زیب بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ گرل کی تنصیب سے شائقین کرکٹ کا میچ دیکھنے کا منظر متاثر نہیں ہونا چاہیے۔
چیئرمین پی سی بی انہوں نے فار اینڈ پر انکلوژرز میں نشستوں کی تعمیر کےلیے بنائے جانے والے اسٹرکچر کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے پروجیکٹ کے حوالے سے ایف ڈبلیو او کے حکام کو ہدایات دیں اور کہا کہ انشاء اللّٰہ پروجیکٹ وقت پر مکمل ہو گا، پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے۔
اس دورے کے دوران ایڈوائزر عامر میر، بلال افضل، چیف آپریٹنگ آفیسر (پی سی بی) سلمان نصیر، ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر، ڈومیسٹک کرکٹ، نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
Comments are closed on this story.