Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعلیٰ عدلیہ بڑے اجلاس آج، جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل

سندھ ہائیکورٹ،آئینی بینچزکےلیےججزکی نامزدگی پرغورہوگا
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2024 11:04am

سپریم کورٹ میں دو بڑے اجلاس آج ہونے جارہے ہیں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اورسپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس الگ الگ ہونگے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی صدارت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے ججز کی نامزدگی پر غور کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے طویل عرصے سے زیرالتوا ٹیکس مقدمات نمٹانے کافیصلہ کرلیا۔

چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نےستانوے ارب روپے کے تین ہزارچارسوچھیانوے ٹیکس مقدمات زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ،ایف بی آر حکام اور معاشی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی،یہ کمیٹی ٹیکس مقدمات نمٹانے سے متعلق تجاویز پیش کرے گی۔

Supreme Court

پاکستان

Supreme Court of Pakistan