25 ملین ڈالر مالیت کا سگریٹ ایکسپورٹ آرڈر پاکستان سے واپس لے لیا گیا
ایکسپورٹ کے حوالے سے پاکستان کیلئے بری خبر آئی ہے، 25 ملین ڈالر مالیت کا سگریٹ ایکسپورٹ آرڈر پاکستان سے واپس لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات اور وزیر اعظم کی منظوری کے باوجود ایس آر او جاری نہیں ہو سکا، وزارت صحت کی جانب سے ایس آر او جاری نہ ہونے کے باعث 25 ملین ڈالر سگریٹ ایکسپورٹ کا پہلا آرڈر کینسل ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی این جی آوز پاکستان کی ایکسپورٹس میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
پاکستان سے کینسل ہوا متعلقہ سگریٹ ایکسپورٹ آرڈر بنگلہ دیش نے حاصل کر لیا ہے، ایک ماہ کے اندر بنگلہ دیش نے پیکٹ تیار کر کے سوڈان برآمد بھی کر دیے۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی این جی اوز کی پاکستان سے سگریٹ ایکسپورٹ کے خلاف کمپین کے باعث ایس آر او جاری نہیں ہوا، این جی اوز کی جانب سے پاکستان سے سگریٹ ایکسپورٹ کے خلاف کمپین چلائی گئی۔
سوڈان میں دس سگریٹ پیکٹ کی فروخت کی اجازت ہے۔ پاکستان کے بجائے بنگلہ دیش اب دس سگریٹ والا پیک اب سوڈان ایکسپورٹ کر رہا ہے۔
غیر ملکی این جی آوز کی پلاننگ سے پاکستانی برآمدات بڑھانے کی ایس آئی ایف سی اور حکومتی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔
Comments are closed on this story.