خواجہ آصف نے عمران خان کی امریکا حوالگی کا امکان مسترد کردیا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی امریکا حوالگی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے لکھا کہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ امریکا سے کال آنے کی دیر ہے اور عمران خان کو کال کرنے والوں کے حوالے کر دیا جائے گا اور پاکستان کال پہ انکار کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو کال کے ساتھ 5 ارب ڈالر کی آفر بھی تھی مگر انہوں نے انکار کیا اور ایٹمی دھماکا بھی کیا جبکہ مشرف کو کال آئی تو وہ لیٹ گیا اور جو کچھ حکم ملا اس سے زیادہ پہ راضی ہوا-
ٹرمپ نیوٹرل رہیں گے، میری رہائی کا عمل پاکستان سے مکمل ہوگا، عمران خان
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 9/11 والی جنگ بند ہوچکی ہے، افغانستان میں امن ہے لیکن پاکستان دہشت گردی کی شکل میں آج بھی اس کے نتائج بھگت رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بیانات دینے والے وہ لوگ ہیں نواز شریف نے جب انکار کیا تو اس کے ساتھ تھے، پرویز مشرف نے جب ہتھیار ڈالے تو اسکے ساتھ تھے۔
Comments are closed on this story.