Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں نیا گینگ، واردات میں ایس ایم جی گن کا استعمال

2 موٹرسائیکلوں پر 4 ملزمان نے سرے عام فائرنگ، مقدمہ درج
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2024 01:38pm

اسلام آباد میں ایس ایم جی گن کا استمال کرنے والا ایک اور ڈکیت گینگ سامنے آگیا، 2 موٹرسائیکلوں پر 4 ملزمان نے سرے عام فائرنگ کی جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کرلیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں ایک اور ڈکیت گینگ سامنے آگیا، جس کی جانب سے اسلام آباد میں ڈکیتی کی ایک اور واردات میں ایس ایم جی گن کا استعمال کیا گیا اور بری امام کے علاقے میں یہ ڈاکو موبائل دکان لوٹ کر فرار ہوئے تو جاتے ہوئے فائرنگ بھی کرتے گئے۔

اسلام آباد میں بری امام کے علاقے میں مسلح ملزمان کی ڈکیتی کی واردات ملزمان کی جانب سے سرعام جدید اسلحے کا استمال اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا جبکہ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

متن مقدمہ کے مطابق ملزمان موبائل شاپ سے 6 لاکھ 30 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، 2 موٹر سائیکلوں پر 4 ملزمان آئے تھے۔

اسلام آباد میں بینک لوٹنے والے نے پولیس اہلکار بن کر سرکاری اسلحہ حاصل کیا، تحقیقات میں انکشاف

پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے واقع کا نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال ان دنوں خراب دکھائی دے رہی ہے جہاں دو دن میں بینک ڈکیتی کی تیسری واردات ہوئی، اسلام آباد میں مسلسل دوسرے روز بھی بینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن فور میں واقع بینک میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی گارڈز سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

اس سے پہلے ہونے والی دا وارداتوں میں ایک جی پندرہ میں ہوئی جہاں بینک میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران بھی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ تھانہ آئی نائن کی حدود میں بینک وین پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں ایک گارڈ زخمی ہوا تھا، دونوں وارداتوں میں ڈرائیور اور 3 افراد کی ہبہادری کے باعث ڈکیتی تو ناکام ہوگئی لیکن مزاحمت کے دوران 4 افراد فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد

Weapons

islamabad police

Government Arms

Robbers gang

smg gun