فیصل آباد: دوہرے قتل، بھتہ خوری، ڈکیتی میں ملوث 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دوہرے قتل، بھتہ خوری، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے دونوں ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے کھڈیاں وڑائچاں میں پولیس نے دوہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلہ میں دونوں مبینہ ملزمان شدید زخمی ہو گئے اور اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ ہلاک ملزمان کی شناخت عمر عرف لکڑ اور حسین عرف منا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کرائے کے قاتل تھے اور دوہرے قتل، بھتہ خوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس نے دونوں ملزمان کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیں۔
Comments are closed on this story.