Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کے انتظامی ججز سے متعلق آج اجلاس

اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گے
شائع 07 نومبر 2024 09:57am

سپریم کورٹ میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انتظامی ججز سے متعلق اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گے، اجلاس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے انتظامی ججز شریک ہوں گے۔

دوسری جانب سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 8 نومبر کو ہوگا، سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کی صدارت بھی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں ججز اور الیکشن کمیشن ممبران سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice yahya afridi

chief justice yahya afridi

Administrative Judges of Anti Terrorism Courts

atc judges