Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئرلینڈ میں پہلی بار فلسطینی سفیر کے تقرر کی منظوری

جیلان وہبہ عبدالمجید آئرلینڈ میں فلسطین کی سفیر ہوں گی
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2024 04:38pm

آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی۔

جیلان وہبہ عبدالمجید آئرلینڈ میں فلسطین کی سفیر ہوں گی، اس سے قبل آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دیا گیا تھا۔

رواں سال کے شروع میں آئرلینڈ نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔ اسپین اور ناروے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں۔

Palestine

ireland