Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی رہنما کو بڑا ریلیف مل گیا

تحریک انصاف کے ایم این اے کیخلاف گوجرانوالہ میں 2 مقدمات درج ہیں
شائع 06 نومبر 2024 10:39am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبین عارف جٹ کے خلاف گوجرانوالہ میں درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

ایک کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی جبکہ دوسرے کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی، مبین عارف جٹ کی جانب سے وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ اور رضوان اختر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

تحریک انصاف کے رہنما کو پشاور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 50 ہزار جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے 20 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبین عارف جٹ کی ایئرپورٹ پر گرفتاری سے بھی روک دیا اور پی ٹی آئی ایم این اے کو 11 نومبر تک ہائیکورٹ میں سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ مبین عارف جٹ کے خلاف گوجرانوالہ میں دو مقدمات درج ہیں، پی ٹی آئی ایم این اے اس وقت بیرون ملک ہیں۔

Islamabad High Court

PTI MNA

justice mohsin akhtar kiyani

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Justice Tariq Mehmood Jahangiri

arif mubeen jutt