وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج بیرون ملک روانگی کا امکان
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان ہے، لندن جانے سے پہلے ان کا جنیوا میں قیام کا امکان ہے جبکہ نواز شریف بھی جینیوا پہنچیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آج بیرون ملک روانگی کا امکان ہے، مریم نواز آج رات 3 بجے بیرون ملک روانہ ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلے جنیوا جانے کا امکان ہے جبکہ میاں نواز شریف کی بھی جنیوا روانگی متوقع ہے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ مریم نواز کافی عرصہ سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن اپنے علاج کیلئے جارہی ہیں جہاں وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی۔
Comments are closed on this story.