Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذکریا یونیورسٹی بس کی ٹکر سے نجی کالج کی زخمی طالبہ دم توڑ گئی

یونیورسٹی بس اور موٹرسائیکل کے مابین حادثہ سیداں والہ بائی پاس کے قریب پیش آیا
شائع 05 نومبر 2024 12:24pm

ملتان میں ذکریا یونیورسٹی بس کی ٹکر سے نجی کالج کی زخمی طالبہ دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذکریا یونیورسٹی کے بس ڈرائیو کی مبینہ غلفت سے موٹرسائیکل کو ٹکر لگی جس کے بعد اس پر سوار طالبہ زخمی ہوگئی تھی۔

ترجمان ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق یونیورسٹی بس اور موٹرسائیکل کے مابین حادثہ سیداں والہ بائی پاس کے قریب پیش آیا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل کو یونیورسٹی کی بس نے ہٹ کیا۔

ترجمان ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کا کہنا تھا موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھی طالبہ سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر دم توڑ گئی۔

ترجمان کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل چلانے والا نوجوان بھی معمولی زخمی ہوگیا، ڈبل ون ڈبل ٹو کامزید کہنا تھا اقرا نامی طالبہ کی لاش کو نشتر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ دوسری جانب پولیس نے فرار ہونے والے یونیورسٹی بس کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

پاکستان

Road Accident