Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2024 12:57pm

پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جعمیت علماء اسلام (جے یو آئی) سے رابطہ کرکے اہم ملاقات طے کرلی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد آج سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔

پی ٹی آئی وفد آج دوپہر مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے آئے گا۔

ملاقات میں پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی جبکہ اپوزیشن جماعتیں آئندہ کی صورتحال پر لائحہ عمل طے کریں گی۔

سپریم کورٹ ججز کی تعداد 34 کرنے اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیم کے بل دونوں ایوانوں سے منظور

سپریم کورٹ پریکٹیس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل میں کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت اور ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہونے والے بلز کی منظوری دی تھی۔

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کے دستخط کے بعد تمام چھ ترمیمی بلز قانون بن گئے ہیں، ان تمام قوانین کو گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ نے پیر کو چھ بلز کی منظوری دی تھی جس کے تحت آرمی، نیول اور ائیر فورس چیفس کی مدت اب تین سے بڑھ کر پانچ سال کردی گئی ہے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے 12 کرنے کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا تھا جس کی صدر نے منظوری دے دی۔

اسلام آباد

Fazal ur Rehman

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Maulana Fazal ur Rehman

Barrister Gohar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

Extension

Barrister Gohar Ali Khan

jamiat ulema e islam

judges bill