Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا کے پرائمری اسکول بند کردیے گئے

آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا بھرپور احتجاج اور دھرنے کا اعلان
شائع 05 نومبر 2024 10:17am

خیبرپختونخوا کے پرائمری اساتذہ نے اسکول بند کردیے، آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے بھرپور احتجاج اور دھرنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ایپٹا کے صدر عزیز اللہ کا کہنا ہے کہ آج سے صوبے بھر کے پرائمری اسکولوں میں تدریسی عمل بند کر دیا، صوبے بھر سے پرائمری اساتذہ 11 بجے کے بعد جناح پارک پہنچیں گے۔

خیبرپختونخوا کے پرائمری اسکولوں کو تالا لگانے کا اعلان

صدر عزیز اللہ نے کہا کہ صوبے میں اس وقت 26 ہزار سے زائد پرائمری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بند ہیں، ایک لاکھ سے زائد پرائمری اساتذہ احتجاج کے لیے پشاور پہنچیں گے۔

صدر ایپٹا نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے منظور شدہ اپ گریڈیشن کا فیصلے پر عمل نہیں کیا، تحریری اعلامیہ ملنے اور مطالبات منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

خیبر پختونخوا

peshawar

PRIMARY SCHOOL TEACHER

primary school closing

All Primary Teachers Association