Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چچا قومی اثاثے اونے پونے داموں بیچ رہے ہیں جبکہ بھتیجی خرید رہی ہے، بیرسٹر سیف

ایسا نہ ہو مریم نواز پائلٹ کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے لگ جائے، صوبائی مشیر اطلاعات کا طنز
شائع 04 نومبر 2024 12:53pm

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے مریم نواز کے پنجاب ایئر لائن بنانے کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ چچا قومی اثاثے اونے پونے داموں بیچ رہے ہیں جبکہ بھتیجی خرید رہی ہے، کاپی پسیٹ مریم نواز نے پی آئی اے خریدنے میں بھی علی امین کی کاپی کی۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے منصوبے کاپی کرنے میں راج کماری مریم نواز کا کوئی ثانی نہیں ہے، اگر مریم نواز پی آئی اے خرید کر اپنے لئے ٹھیک کرسکتی ہے تو والد اور چچا کئی باریاں لے کر کیوں نہ ٹھیک کرسکے۔

مریم نواز کی نوازشریف کو پی آئی اے خریدنے کی تجویز، اس پرکام کریں گے، لیگی قائد

بیرسٹر ڈاکٹر نے مزید کہا کہ ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر قربان کرنا شریف خاندان کا شیوہ ہے، عوام کے پیسوں سے بنایا جانے والا ایئر لائن شریف خاندان کے لیے استعمال ہوگا اور شریف خاندان سر درد کی دوائی لینے کے لئے بھی طیارہ لندن بھیجے گا، اچھا ہوگا اس کا نام جاتی امرا ایئر لائن رکھیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے طنز کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا کہ ایسا نہ ہو مریم نواز پائلٹ کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے لگ جائے۔

Maryam Nawaz

خیبر پختونخوا

peshawar

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor