Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ لندن کی تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعلیٰ پنجاب کا 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان
شائع 03 نومبر 2024 01:21pm

وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کی تفصیلات سامنے آگئیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گلے کے انفکیشن کے علاج کے لیے لندن روانگی متوقع ہے۔

ذرائع پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان ہے، مریم نواز نجی دورے پر لندن ہوں گی۔

پارٹی ذرائع مریم نواز لندن اپنے علاج کے لیے جائیں گی، وہ لندن میں اپنے ذاتی معالج سے علاج کرائیں گی، وہ کافی عرصے سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز کا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہوگا، مریم نواز کا وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

london

Nawaz Sharif

cm punjab

Maryam Nawaz

lahore

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz