Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے بھارت کے بعد آسٹریلیا کو بھی روند دیا، ہانگ کانگ سپرسکسز کے فائنل میں رسائی

سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے ہرادیا، فائنل میں مقابلہ سری لنکا سے ہوگا
شائع 03 نومبر 2024 12:03pm

ہانگ کانگ سپر سیکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ فائنل میں قومی ٹیم کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

مونگ کوک میں کھیلے جارہے ہانگ کانگ سپر سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان قومی ٹیم کے کپتان فہیم اشرف نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی دعوت پر آسٹریلیا نے گرین شرٹس کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 107 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈینبیل کرسچن 8 گیندوں پر 42 اور سیم ہیزلیٹ 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ جیک ووڈ 36 بناکر آؤٹ ہوئے۔

ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی

ہانگ کانگ سپر سکسز، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ، کھلاڑیوں کی کلاس لے لی

پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ کپتان فہیم اشرف نے حاصل کی۔

آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 108 ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز جارحانہ رہا اور پاکستان نے 108 رنز کا مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل دو وکٹ پر حاصل کرکے فائنل کے لیے رسائی کرلی۔

پاکستان کی جانب آصف علی نے 8 گیندوں پر 32 اور محمد اخلاق نے 10 گیندوں پر 32 رنز بنائے جبکہ کپتان فہیم اشرف 19 اور عامر یامین 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اینڈریو فیکیٹ اور فواد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بالنگ کے دوران آصف علی نے اینے ایک اوور میں 37 رنز لٹائے تھے، جس میں 6 چھکے اور ایک وائیڈ بال شامل تھی۔

دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 3 وکٹ سے ہرادیا

دوسری جانب ہانگ کانگ سپر سکسز کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 3 وکٹ سے ہرادیا۔

104 رنزکا ہدف سری لنکا نے ایک گیند قبل 3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کے سندون ویرا کوڈی 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دھننجایالکشن 24 اور نمیش ویموکھتی نے 12 رنز اسکور کیے۔

ہانگ کانگ سپرسکسز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائےگا۔

اس سے قبل، پاکستان نے ہانگ کانگ سپرسکسز کے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

کوارٹر فائنل میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 اوورز میں 105 رنز اسکور کیے، محمد اخلاق نے 16 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں جنوبی افریقی ٹیم 6 اوورز میں 88 رنز ہی بناسکی، پاکستان کے حسین طلعت نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Hong Kong

pak vs australia

hong kong super sixes