Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے انڈراسٹینڈنگ ہو، بیرسٹر سیف

ہمارا ٹارگٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے نکالنا ہے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2024 10:38pm

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے انڈر اسٹینڈنگ ہو، عمران خان نے خود بھی کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کے لیے تیار ہوں۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے نکالنا ہے، سابق وزیراعظم کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے یقینا ہم نے رابطے بھی کیے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ بھی سسٹم کا حصہ ہے، کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے انڈراسٹینڈنگ ہو، بانی پی ٹی آئی نے خود بھی کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کے لیے تیار ہوں، اس لیے ہم اسی لائن پر کام کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیسز بنانے والوں کو اب خود سمجھ آگیا ہے اسی لیے بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد مزید کیسز نہیں بنائے گئے۔

خیبر پختونخوا

imran khan

peshawar

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor