Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات

چیف جسٹس نے حلف برداری کے بعد ہائیکورٹس کے ایڈمنسٹریٹو ججز سے بھی ملاقات کی تھی
شائع 01 نومبر 2024 09:40pm

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے ملاقات کی ہے۔

یاد رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا جس میں عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا الزام عائد کیا تھا، ججز نے اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی مانگی تھی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کیا گیا تھا تاہم جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی تھی۔

اس تناظر میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے حلف برداری کے بعد ہائیکورٹس کے ایڈمنسٹریٹو ججز سے بھی ملاقات کی تھی۔

ذرائع نے بتایاکہ چیف جسٹس سے مداخلت کاخط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ 6 ججز نے حلف اٹھانے کے اگلے دن ملاقات کی۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice yahya afridi

judges letter

chief justice yahya afridi

6 judges letter