Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: کھلونا سمجھ کر گھر لایا گیا دستی بم پھٹنے سے 4 بچے زخمی

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا
شائع 01 نومبر 2024 09:35pm

پشاور کے تھانہ ریگی کی حدود میں دستی بم پھٹنے سے 4 بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ ریگی کے حدود نورگھڑی کے علاقے میں کرکٹ گراؤنڈ میں بچے کھیل رہے تھے۔

بچوں کو گراؤنڈ کے قریب نالے سے پرانا دستی بم ملا، ایک بچہ دستی بم کھلونا سمجھ کر اپنے ساتھ گھر لے آیا کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 بچے زخمی ہوگئے۔

زخمی بچوں کو علاج کے لیے ایل آر ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Blast

hand grenade

Cracker blast