Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ، کھلاڑیوں کی کلاس لے لی

آصف علی چائے پی کر چھکے مارتا رہا، بھارتی میڈیا
شائع 01 نومبر 2024 07:11pm

ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جس پر بھارتی میڈیا اپنے ہی کھلاڑیوں پر برس پڑا۔

یاد رہے کہ ہانگ کانگ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 119 رنز بنائے اور گرین کیپس کو جیت کے لیے 120 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں قومی اوپنرز نے بھارتی بولرز کے ہوش اڑا دیے، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز آصف علی اور اخلاق احمد نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے بھارتی بولرز کی درگت بناتے ہوئے ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کر لیا۔

آصف علی نے 14 گیندوں پر 55 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، محمد اخلاق نے جیت میں 12 گیندوں پر 40 رنز کا حصہ ڈالا جبکہ پاکستان نے ہدف 6 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔

بھارت کے خلاف فتح کے ساتھ پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز کے کوارٹر فائنل میں بھی جگہ بنا لی، ہانک کانگ سپر سکسز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر فہیم اشرف کر رہے ہیں۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کے ہاتھوں شکست پر بھارتی میڈیا اپنے ہی کھلاڑیوں پر برس پڑا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بری طرح ہارنا ہے تو ٹیم کیوں بھیجی، بھارت کے پاس ڈھنگ کے بالرز نہیں، اس طرح ہارنا ہے تو کھیلومت، آصف علی چائے پی کر چھکے مارتا رہا۔

cricket

Hong Kong

Pakistan vs India

winner

super sixes tournament

hong kong super sixes