Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سلمان اکرم کی پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی

پنجاب کے اراکین اسمبلی کا خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی جانب سے مداخلت کا شکوہ کیا
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2024 02:03pm

گزشتہ روز سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پنجاب کے اراکین اسمبلی کا خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی جانب سے مداخلت کا شکوہ کیا اور کہا کہ شیر افضل مروت اور علی امین گنڈاپور نے مشاورت کے بغیر احتجاج کی کال دی تھی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب کی سیاسی باگ ڈور سنبھالنے کی درخواست کی۔

سلمان اکرم راجہ نے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اراکین اسمبلی نے ملک احمد خان بھچر کی کارکردگی کو سراہا اور لاہور کی تنظیم کے غیر فعال ہونے کا بھی ذکر کیا۔ اراکین اسمبلی نے لاہور تنظیم بارے جلد فیصلہ کرنے کی درخواست کی۔

پاکستان

salman akram raja

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)