Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

12سال بعد پنجاب میں کاشتکاروں کیلئے گرین ٹریکٹر اسکیم کا آغاز

کاشتکاروں کو ایک ہزار گرین ٹریکٹر بذریعہ قرعہ اندازی بالکل مفت دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 01 نومبر 2024 01:39pm

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گرین ٹریکٹر اسکیم کا افتتاح کر دیا۔۔ گرین ٹریکٹر پروگرام کی ڈیجیٹل بیلٹنگ میں کامیاب ہونے والے کسانوں کا بھی اعلان کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار گرین ٹریکٹر بذریعہ قرعہ اندازی بالکل مفت دیں گے۔

12سال بعد پنجاب میں کاشتکاروں کیلئے گرین ٹریکٹر سکیم کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گرین ٹریکٹر پروگرام کی ڈیجیٹل بیلٹنگ کی جس میں اوکاڑہ کے محمد یاسین گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے پہلے کاشتکار قرار پائے۔

تقریب میں دوسرے نمبر پر چکوال کے طالب حسین اور تیسرے نمبر پر ٹریکٹر حاصل کرنے والے ڈیرہ غازی خان کے غلام اکبر کے نام کا اعلان کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹریکٹر حاصل کرنے والے تمام کاشتکاروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پنجاب میں زراعت کو میکانائزیشن کے جدید دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں، 25 سے 50 ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کرنے والوں کسانوں کو بھی ایک ہزار گرین ٹریکٹر بالکل مفت دئیے جائیں گے-

وزیراعلی مریم نواز نے اسکیم کے تحت دئیے جانے والے 4 اقسام کے ٹریکٹرز کا معائنہ کیا اور ٹریکٹر پر سوار ہو کر اس کی خصوصیات کا جائزہ لیا۔۔ سکیم کے تحت اوکاڑہ میں 339، چکوال میں 111 اور ڈی جی خان میں 276 کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹر دئیے جائیں گے، 9500 کاشتکاروں کو ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔

پاکستان

punjab

CM Punjab Maryam Nawaz