Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سست انٹرنیٹ کا مسئلہ ختم، سب میرین کیبل ٹھیک ہوگئی، پی ٹی اے کا دعویٰ

کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلزکا اضافہ کیا جائےگا، ترجمان پی ٹی اے
شائع 01 نومبر 2024 01:36pm

پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو فورسب میرین کیبل سے فالٹ ختم ہوگیا اور اب انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اورصلاحیت کے ساتھ فعال ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق جون میں SMW4 اوراگست میں AAE-1 سب میرین کیبل فالٹ سامنے آیا تھا دونوں کیبلزبحالی کے بعد 1750جی بی پی ایس کا شارٹ فال دورہوگیا جس کے بعد انٹرنیٹ مکمل اسپیڈ اورصلاحیت کے ساتھ فعال ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلزکا اضافہ کیا جائےگا، دوٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔

پاکستان

Internet slow

internet wires

INTERNET SERVICES