Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور:ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ زیادتی

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج
شائع 01 نومبر 2024 12:34pm

لاہور پولیس نے شادباغ کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

لاہور کے علاقے شاد باغ میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں درج واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق وقوعہ کے روز متاثرہ لڑکی کے والدین اس کی نانی کے گھر گئے ہوئے اور متاثرہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی۔

ملزم روحت عرف چٹا گھر میں داخل ہوا اور لوٹ مار شروع کر دی جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی گھر کے باہر نگرانی کر رہے تھے۔ ملزم نے گھر سے 11 تولہ طلائی زیورات، دو لاکھ نقد لوٹ لئے اور واردات کے دوران گھر میں موجود لڑکی کے ساتھ زیادتی بھی کی۔

متاثرہ لڑکی کے والدین کے پہنچنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔۔ پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان

punjab

accused arrested