Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز شریف کی قطری کاروباری وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت

وزیراعظم شہبازشریف کا دوحہ میں قطرمیوزیم کا دورہ، پاکستانی فن کاروں کی پذیرائی کا شکریہ
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2024 12:19pm

وزیراعظم سے دوحہ میں قطربزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی،شہباز شریف نے قطری کاروباری وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت دے دی۔

وزیراعظم سےقطربزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات کے دوران اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کےمواقع پر روشنی ڈالی۔

قطری کاروباری وفد نے وزیراعظم کی دعوت کا مثبت جواب دیا اور توانائی، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

قطر ہمارا دوسرا گھر، دورے کی دعوت پر امیر قطر کا مشکور ہوں، شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا دوحہ میں قطرمیوزیم کا دورہ، پاکستانی فن کاروں کی پذیرائی کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ قطرہمارا دوسرا گھر ہے، یہ نمائش پاکستان اور قطرکےدرمیان مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نمائش سےدونوں ملکوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد ملی، قطرکی قیادت میں دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط کرنے کے عزم کو سراہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قطرمیں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کےمابین تعلقات مستحکم بنانےمیں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

پاکستان

qatar