Aaj News

ہفتہ, جنوری 18, 2025  
17 Rajab 1446  

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

تحریک انصاف کے تمام ارکان کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت
شائع 31 اکتوبر 2024 12:00pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں تحریک انصاف کے تمام ارکان کو شرکت کی ہدایت کر دی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس کی صدارت سلمان اکرم راجہ اور اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کریں گے۔

اجلاس پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن چیمبر میں ایک بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں تحریک انصاف کے تمام ارکان کو شرکت کی ہدایت کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایوان کے اندر حکومتی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں تحریک انصاف کے پنجاب میں احتجاج کے حوالے سے مشاورت ہوگی، پنجاب میں احتجاج کے شیڈول پر ارکان سے رائے کی جائے گی۔

lahore

punjab assembly

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Parliamentary Committee Meeting