Aaj News

جمعرات, اکتوبر 31, 2024  
27 Rabi Al-Akhar 1446  

اسلام آباد میں بینک لوٹنے والے نے پولیس اہلکار بن کر سرکاری اسلحہ حاصل کیا، تحقیقات میں انکشاف

روٹ ہیڈکوارٹرز سے ایس ایم جی گن اور جیکٹ لی
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2024 01:14pm

اسلام آباد میں بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحے کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، جدید سرکاری اسلحہ غیر مجاز شخص کو الاٹ کیا گیا، نامعلوم شخص روٹ ہیڈکوارٹر سے جاری ایس ایم جی گن اور جیکٹ لے کر فرار ہوگیا جبکہ انچارج سیکیورٹی ڈویژن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی سنگین غفلت اور لاپرواہی سامنے آگئی، جدید سرکاری اسلحہ غیرمجاز شخص کو الاٹ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق خود کو ایس پی یو کا اہلکار ظاہر کرنے والا باوردی شخص اسلام آباد پولیس کے روٹ ہیڈکوارٹرز سے ایس ایم جی گن اور جیکٹ لے کرفرار ہوگیا۔

تھانہ سیکیریٹ نے انچارج سیکیورٹی ڈویژن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، درج مقدمے میں بتایا گیا کہ باوردی شخص نے اپنا نام دلاور اور خود کو ایس پی یو کا اہلکار ظاہر کیا، نامعلوم شخص نے بیلٹ نمبر 283 ظاہر کیا جو صدام نامی اہلکار کا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا کہ نامعلوم شخص نے ایس ایم جی گن نمبر 2183 اور جیکٹ ایشو کروائی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد کے موقع پر یہ اسلحہ الاٹ کرایا گیا، نامعلوم شخص نے دھوکا دہی سے سرکاری گن کسی غلط مقصد کے لیے جاری کروائی۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ شہر میں حالیہ بینک ڈکیتیوں میں یہی گن استعمال ہوئی۔

اسلام آباد

Weapons

islamabad police

Government Arms