Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کل اپنے احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا اعلان کرے گی، سلمان اکرم راجہ

کل سیاسی کمیٹی اجلاس میں جدوجہد کے طریقے پر غور کیا جائے گا، اسد قیصر
شائع 30 اکتوبر 2024 10:53pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کل اپنے احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا اعلان کرے گی۔

سلمان اکرم راجہ نے بدھ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، اس ملاقات کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری پیغام میں کہا کہ ’پی ٹی آئی کل اپنے احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا اعلان کرے گی، ہم ان تمام لوگوں کو دعوت دیتے ہیں جو جمہوریت اور انسانی حقوق کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔

جوڈیشل کمیشن کیلئے پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ممبران کے نام سامنے آگئے

سلمان اکرم راجہ نے لکھا کہ جبر کے خلاف ہماری لڑائی میں ہمارا ساتھ دیں، بانی پی ٹی آئی آج عزم اور آزادی کے نشان ہیں۔

عمران خان کی نئی احتجاجی کمیٹی بنانے کی ہدایت

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ احتجاج کے لائحہ عمل کا فیصلہ کل کریں گے، کل سیاسی کمیٹی اجلاس میں جدوجہد کے طریقے پر غور کیا جائے گا۔

PTI protest

salman akram raja

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)