Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کی تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی کی تشکیل تبدیل، جسٹس منصور علی شاہ شامل

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کی ٹاسک فورس کی رکنیت ختم کردی تھی
شائع 30 اکتوبر 2024 10:01pm

نئے چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تشکیل کردہ تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی تبدیل کردی ہے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اگست 2024 میں تنازعات کے متبادل حل کیلئے ٹاسک فورس کی از سر نو تشکیل کی تھی۔ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے 22 جولائی کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی ٹاسک فورس کی رکنیت ختم کردی گئی تھی، اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

یہ ناقابل تصور ہے سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق چھین لے، جسٹس اطہرمن اللہ

کمیٹی کے دیگر ممبران میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل تھے۔

اب چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے اس کمیٹی کی تشکیل نو کی ہے، جس کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاید وحید کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

وزیرِاعظم کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر رﺅف عطا کو مبارکباد

نوٹیفیکیشن کی کاپی تمام متعلقہ افسران کو بھجوا دی گئی ہے۔

Supreme Court of Pakistan

justice mansoor ali shah

chief justice yahya afridi

Alternative Dispute Resolution Committee