Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی پر پیش آیا، مقامی ذرائع
شائع 30 اکتوبر 2024 01:26pm

خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نوشہرہ کی تحصیل پبی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق افراد میں 2 سگے بھائی اور چچا شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سید محمد، سبحان اللہ اور حسن خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی پر پیش آیا، دونوں فریقین جمال شاہ اور گل حا جی کے درمیان دشمنی تھی جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جان بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد حسین شہید میموریل اسپتال پبی منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردیے۔

firing

خیبر پختونخوا

Nowshera

firing incident