Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے اسموگ کے خاتمے کیلئے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کا اعلان کردیا

بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2024 01:24pm
Maryam Nawaz proposes smog diplomacy with India - Aaj News

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت سے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کرنا ہوگی، بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

لاہور میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کسی تفریق کے بغیر ہم سب پاکستانی ہیں، دیوالی پر سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، پاکستان میں تمام شہری برابر ہیں، اقلیت ہمارے سرکا تاج ہیں، تمام ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ دیوالی کا چراغ دلوں کو جوڑتا ہے، ہندو، سکھ اور عیسائی سب پاکستانی ہیں، ہمارے درمیان کوئی تفریق نہیں ہے، نوازشریف ملک سے باہر ہیں ورنہ ان کے ساتھ آتی، نوازشریف نے مجھے اقلیت کہنے سے منع کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جلدہی اقلیتی کارڈ متعارف کرائیں گے، اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کام کررہے ہیں، اقلیتوں کے فنڈز کودگنا کررہے ہیں، اقلیتوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

لاہور میں اسموگ کا بھارت 30 فیصد، ہم خود 70 فیصد ذمہ دار ہیں، مریم اورنگزیب

انہوں نے مزید کہا کہ مستحق اقلیتی افراد کو مانیارٹی کارڈ کے ذریعے 10 ہزار 500 روپے دیں گے، دیوالی کے تہوار پر 1400خاندانوں کے لیے فی کس 15 ہزار عیدی کا تحفہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں انسانی ہے، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا سوچ رہی ہوں، بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

واضح رہے کہ لاہور میں موسم سرما کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی فضائی آلودگی انتہائی نقصان دہ حد تک بڑھ چکی ہے، اتوار کو پنجاب کا صوبائی دارالحکومت دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا اور اس کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 707 کی انتہائی نقصان دہ حد تک پہنچ گیا تھا۔

فضائی آلودگی کے اعداد و شمار مرتب کرنے والی ویب سائٹ آئی کیو ایئر ڈاٹ کام کے مطابق صفر سے 50 اے کیو آئی کو بہترین جبکہ 51 سے 100 اے کیو آئی کو معتدل تصور کیا جاتا ہے، اسی طرح 101 سے 150 اے کیو آئی کو حساس گروپ کے افراد کےلیے غیر صحت مند، 151 سے 200 اے کیو آئی کو غیر صحت مند، 201 سے 300 اے کیو آئی کو انتہائی غیر صحت مند جبکہ 301 سے زائد اے کیو آئی کو انتہائی نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے۔

اسموگ کے تدراک کیلئے دائر نئی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیے دائر نئی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے محکمہ ماحولیات سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت کلین کلائمیٹ انوائرمنٹ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ سموگ کا مسئلہ عوام کے بنیادی انسانی حقوق سے جڑا ہے۔

عدالت نے محکمہ ماحولیات سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

cm punjab

Maryam Nawaz

lahore

Diwali

smog

Maryam Nawaz Sharif

hindu community

CM Punjab Maryam Nawaz