Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی ضمانتیں منظور

گزشتہ روز عدالت نے 28 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا تھا
شائع 30 اکتوبر 2024 11:27am

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی جبکہ ملزمان کی جانب سے انصر کیانی اور دیگر وکلا عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دے دیا جبکہ گزشتہ روز عدالت نے 28 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 532 کارکنان پر تھانہ سنگجانی اور سیکریٹریٹ سمیت 11 تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

PTI workers

9 May

MAY 9 RIOTS

9 May Cases

9 may incident

MAY 9 CASES

MAY 9 CASE