Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش، پی ٹی آئی کے 86 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے
شائع 29 اکتوبر 2024 05:41pm
Dramatic footage of PTI workers inside prison van - Aaj News

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس وین سے مبینہ طور پر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی کے 86 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز، 34 پولیس اہلکار، 42 ریسکیو اہلکاروں سمیت 86 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

ملزمان کی جانب سے انصر کیانی، مرتضیٰ طوری اور مرزا عاصم بیگ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے۔

PTI workers

Bail Granted

ATC Islamabad