Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف واشنگٹن پہنچ گئے، اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان

مسلم لیگ ن کے صدر شیخ سعید کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے لیے جائیں گے
شائع 29 اکتوبر 2024 08:24am

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف واشنگٹن پہنچ گئے۔

ن لیگ کے صدر نوازشریف کا واشنگٹن پہنچنے پر پاکستانی سفیر رضوان شیخ سعید اور سفارتخانے کے عملے نے استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف طبی معائنے کے لیے امریکا پہنچے، جہاں نواز شریف اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔

سابق وزیراعظم کا اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے، نوازشریف شیخ سعید کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے لیے جائیں گے جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں سے نیویارک میں ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

نواز شریف کے لندن جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے

امریکا روانگی سے قبل صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے؟ جس پر نوازشریف نے جواب دیا کہ امریکا جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے، حکومتی کارکردگی کو کیسے دیکھتے ہیں؟ نوازشریف نے کہا چند دن میں واپس آکر بتاؤں گا۔

PMLN

Nawaz Sharif

United States

Washington

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)